خرم دستگیر کا ہنزہ جلسے میں پیپلزپارٹی پر وار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے نام لیے بغیر پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت سے جڑا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان جلسے میں اہم خطاب

ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا، اور یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے منصوبے وہی جماعتیں مکمل کرتی ہیں جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا، جبکہ جی بی سے بلوچستان تک متعدد ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے۔

اسی موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے عوام کو ایک بار پھر نواز شریف کے وژن پر اعتماد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے نمائندے منتخب کرنے چاہئیں جو ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہوں، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔

One thought on “خرم دستگیر کا ہنزہ جلسے میں پیپلزپارٹی پر وار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!