مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی میں تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہوگئی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سعید ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 60 پڑیاں چرس برآمد کی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 164/26 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

One thought on “مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!