غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 9 فلسطینی شہید

غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کویت نے ائیرپورٹ ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی

فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق علی الصبح ہونے والے حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک فلسطینی جاں بحق ہوا۔

فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق شہید ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی گورنمنٹ میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے تین ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں۔

میڈیا آفس کے مطابق ان مبینہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 900 فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے ان تازہ دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

One thought on “غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 9 فلسطینی شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!