کویت نے ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے تحت انہیں 24 گھنٹوں کے اندر کویت چھوڑنا ہوگا۔
کراچی اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے
کویتی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈرون حملوں پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جبکہ ان حملوں کو ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ حکام کے مطابق ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث شہری تنصیبات اور سفارتی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مبینہ حملوں کے نتیجے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا، جس کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔ بعد ازاں سکیورٹی جانچ کے بعد محدود پروازیں بحال کی گئیں جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
کویتی وزارت دفاع کے مطابق متعدد ڈرونز نے ایئرپورٹ سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
خلیجی ممالک نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے ممالک نے کویت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔