وزیراعظم شہباز شریف کا بجٹ میں ریلیف اعلان

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا پاک بھارت جنگ دعویٰ
وزیراعظم سے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں میاں منشاء، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمد علی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیر سمیت دیگر کاروباری رہنما
شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری پاکستان کی معیشت کی مضبوط بنیاد ہے اور یہ افراد دنیا بھر میں ملک کی پہچان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مشکل معاشی حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون پر کاروباری طبقے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق اقتصادی پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی مشاورت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے، جبکہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ حکومت ایسی صنعتوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے جو ملکی پیداوار اور روزگار میں اضافہ کریں۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا بجٹ میں ریلیف اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!