بلوچستان کے علاقے پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو لاہور میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
شہید کے جسدِ خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
نمازِ جنازہ میں اعلیٰ حکام کی شرکت
نمازِ جنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور اور سینئر صوبائی وزراء شریک ہوئے۔ سول و ملٹری حکام کے علاوہ علاقے کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہادت
میجر وجاہت وحید 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے دفاعِ وطن کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔
شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک کم سن بیٹی شامل ہیں۔