کراچی: گلشنِ اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب پانی کی مرکزی لائن کا ایئر والو لیک ہوگیا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مرمت شروع کردی ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن کا قطر 84 انچ ہے۔ لیکیج کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔
مرمت کے لیے پریشر کم کیا جا رہا ہے
ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی مرمتی اقدامات شروع کردیے گئے۔ متاثرہ لائن میں پانی کا پریشر کم کیا جا رہا ہے۔
پریشر مطلوبہ سطح تک پہنچنے کے بعد متاثرہ مقام پر ڈی واٹرنگ کی جائے گی۔ اس کے بعد ایئر والو کی باقاعدہ مرمت ہوگی۔
کرسٹین امان پور کا سی این این چھوڑنے کا اعلان، 43 سالہ صحافتی سفر اختتام کی جانب
سات علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ
واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے باعث صفورہ، جناح، لیاری، صدر، کلفٹن، بلدیہ اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مرمت جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ادارے کی کوشش ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں کم سے کم مشکلات پیش آئیں۔