لیاری جنرل اسپتال میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد روبوٹک سرجریز

کراچی: لیاری جنرل اسپتال نے خواتین کے علاج میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ اسپتال میں صرف تین ماہ کے دوران 100 سے زائد گائنی روبوٹک سرجریز مکمل کی گئیں۔

صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بھی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے روبوٹک سرجری کی سہولت اور طبی خدمات کا جائزہ لیا۔

کراچی سمیت دیگر شہروں کے مریض مستفید

اسپتال میں روبوٹک سرجری کی سہولت کا افتتاح حال ہی میں کیا گیا تھا۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے لیاری اور کراچی کے دیگر علاقوں کی خواتین مستفید ہورہی ہیں۔

دوسرے شہروں سے بھی مریض روبوٹک سرجری کے لیے لیاری جنرل اسپتال آرہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 100 سے زائد گائنی سرجریز کی تکمیل پر طبی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

صحت کی سہولیات بہتر بنانے کا عزم

پشاور میں اسکول کی چھت گرگئی، 22 بچے اور ٹیچر جاں بحق

اس موقع پر طاہر حسین سانگی نے کہا کہ سندھ میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شعبہ صحت کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کے مطابق آئندہ چند ماہ میں صحت کے مختلف نئے منصوبوں اور سہولیات کا افتتاح ہوگا۔ رزاق آباد اور گلشن حدید سمیت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

One thought on “لیاری جنرل اسپتال میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد روبوٹک سرجریز”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!