کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بن قاسم، ملیر میں پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہلاکتوں کے حقائق اور محرکات سامنے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
شفاف تحقیقات کی ہدایت
ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔
پاک کالونی پولیس کارروائی: کاشف ڈاڈا گروپ کا مطلوب ملزم گرفتار
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں تحقیقات اور پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
یہ بیان وزیر داخلہ و قانون سندھ کے ترجمان سہیل احمد جوکھیو کی جانب سے جاری کیا گیا۔