ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایسٹ زون کے تھانہ بریگیڈ پولیس نے توحید چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رئیس ولد رفیق کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے شراب کی 6 بوتلیں اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔