پاک کالونی میں ماربل فیکٹری بھتہ خوری کا مرکزی شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی: ایس آئی یو اور سی آئی اے کراچی نے پاک کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بھتہ خور گینگ کے مرکزی شوٹر کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نفاذ الاسلام ولد جمال کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو پستول اور بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے پستولوں میں ایک 9 ایم ایم اور دوسرا 30 بور کا ہے۔

ماربل فیکٹری سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب

پولیس کے مطابق 4 ستمبر 2026 کو ملزم نے پاک کالونی میں واقع ایک ماربل فیکٹری کے مالک کو فون کرکے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیکٹری پر بھتہ طلبی کی پرچی کے ساتھ ایک زندہ کارتوس بھی پھینک کر گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ نمبر 259/2026 تھانہ پاک کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق بعد ازاں ملزم نے ایک ساتھی کے ہمراہ ماربل فیکٹری پر فائرنگ بھی کی، جس میں وہ مبینہ طور پر مرکزی شوٹر تھا۔

متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ملزم

ایف بی آر کا ٹیکس نظام مزید ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ، نئی ترامیم تجویز

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ایک مبینہ عادی مجرم اور بھتہ خور گروہ کا گینگ لیڈر تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی مختلف سنگین مقدمات میں گرفتار ہوچکا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق نفاذ الاسلام کے خلاف ناظم آباد، قائد آباد اور پاک کالونی تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے۔

ان مقدمات میں ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشتگردی ایکٹ، غیر قانونی اسلحہ، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایس آئی یو میں بھی مقدمات درج

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں بھی دو مقدمات درج تھے۔

ان میں مقدمہ نمبر 342/2026 بجرم دفعات 353 اور 324 جبکہ مقدمہ نمبر 343/2026 بجرم دفعہ 23(i)A کے تحت درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “پاک کالونی میں ماربل فیکٹری بھتہ خوری کا مرکزی شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!