ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب بائی پاس کے قریب بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن فجر الیمن، 250 ہلاکتوں کا دعویٰ
زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی شروع کردی ہے۔