کراچی: ایسٹ زون کی فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس جمشید ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی مبینہ ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی شہید ملت روڈ کے قریب دورانِ گشت کی گئی۔
کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ذوالفقار ولد حسین، عمیر ولد غلام رسول، زین ولد اصغر اور طاہر ولد نور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
چار پستول اور ایمونیشن برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے چار غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے اور دیگر سامان کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔