کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، دو مسافروں سے 55 ہزار 100 ڈالر برآمد

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات جانے والے دو مسافروں کو روک لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں سے مجموعی طور پر 55 ہزار 100 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں غیر ملکی کرنسی کی منتقلی کے ذرائع سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ رقم مبینہ طور پر غیر رسمی اور غیر مجاز ذرائع سے متحدہ عرب امارات منتقل کی جارہی تھی۔

دونوں مسافر دبئی جارہے تھے

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت محمد عابد اور باسط نوایر کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں مسافر درست پاکستانی پاسپورٹ اور متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر سفر کررہے تھے۔

امیگریشن حکام نے دونوں مسافروں کو مزید تصدیق اور پروفائلنگ کے لیے متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیا۔

پوچھ گچھ کے دوران محمد عابد نے اپنے قبضے میں 5 ہزار امریکی ڈالر ہونے کا بتایا۔

حکام کے مطابق محمد عابد غیر ملکی کرنسی کی خریداری سے متعلق مطلوبہ ایکسچینج رسید پیش نہ کرسکا۔ اس نے بتایا کہ رقم اسے باسط نوایر نے فراہم کی تھی۔

باسط نوایر سے بھی تفتیش

ایف آئی اے حکام نے باسط نوایر کو بورڈنگ گیٹ سے طلب کرکے پوچھ گچھ کی۔

حکام کے مطابق وہ بھی غیر ملکی کرنسی کی خریداری کی ایکسچینج رسید پیش نہ کرسکا۔

تلاشی کے دوران باسط نوایر کے قبضے سے 15 ہزار 100 امریکی ڈالر جبکہ محمد عابد کے قبضے سے 5 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

مزید تفتیش کے دوران محمد عابد نے بیان دیا کہ باسط نوایر نے اسے یہ رقم دبئی میں موجود ایک شخص تک پہنچانے کے لیے دی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ شخص کا نام منصور بتایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!