سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عدالتی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
کابینہ کو گاڑیوں کی خریداری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
سندھ ہائیکورٹ کی درخواست
کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔
سندھ کابینہ نے ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔ گاڑیوں کی خریداری عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت کے لیے کی جائے گی۔
حکام کے مطابق گاڑیاں ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو فراہم کی جائیں گی۔