سی سی ای 2026: اسکریننگ ٹیسٹ 24 اکتوبر کو ہوگا

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے مشترکہ مسابقتی امتحان سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ایس پی ایس سی کے ترجمان کے مطابق اسکریننگ ٹیسٹ 24 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے انتظامی اور دیگر ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

امیدواروں کو اہم ہدایت

ایس پی ایس سی کے مطابق امیدوار امتحان سے متعلق ضروری معلومات اور ہدایات کا بغور جائزہ لیں۔

امیدواروں کو مقررہ تاریخ پر ٹیسٹ میں شرکت کے لیے بروقت تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!