ریاض: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے عسکری سربراہان کا اجلاس ریاض میں ہوا۔
اجلاس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔
سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔
شرکا نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی۔
اجلاس میں سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔
عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو
دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عسکری رابطہ کاری بہتر بنانے اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
شرکا نے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
دیرینہ تعلقات کو سراہا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بھی سراہا گیا۔
شرکا نے باہمی اعتماد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں مشترکہ دفاعی تعاون کے تحت سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Chào anh em, ABC8 hiện là sân chơi chất lượng với giao diện đẹp.
Sảnh game đa dạng từ game bài, khuyến mãi hấp dẫn. Tôi cảm thấy
ổn định, mọi người đang tìm nhà cái
thì vào trải nghiệm nhé! acb8