قلات آپریشن سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پاکستان ہائی وے پر چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ وہ اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا۔ کارروائی کے دوران 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!