پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں دونوں جماعتوں نے ملکی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے درمیان طے پانے والے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے سیاسی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی اختلافات مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جماعتوں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور اتحادی حکومت سے متعلق معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
آئی ٹی برآمدات: پاکستان کا ہدف 50 ارب ڈالر تک پہنچنا ہے، شزا فاطمہ
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، قمر الزمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی نے کی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔