این اے 64، پوسٹل ووٹوں کی گنتی میں قیصرہ الہٰی کامیاب

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ق لیگ کے امیدوار سالک حسین کو 29 ووٹ ملے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی میں قیصرہ الہٰی کامیاب ہوگئیں۔

این اے 64 گجرات کے پوسٹل ووٹوں کا نتیجہ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق گنتی میں قیصرہ الہٰی کامیاب ہوئی ہیں۔

لازمی پڑھیں ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے

خیال رہے کہ قیصرہ الہٰی پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار تھیں اور ان کا مقابلہ مسلم لیگ کے امیدوار سالک حسین کے ساتھ تھا۔

پوسٹل ووٹوں کی گنتی میں قیصرہ الہٰی کو 98 جبکہ ق لیگ کے امیدوار سالک حسین کو 29 ووٹ ملے ہیں۔

لازمی پڑھیں۔ مسلم لیگ ن میں اب تک کتنے آزاد امیدوار شامل ہوچکے ؟ جانیے

 

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق این اے 64 سے سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ حاصل کر کے اس سیٹ پر فاتح ہیں جبکہ قیصر الہٰی 80946 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!