پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز  پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے پہلے دن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں سی ای سی پنجاب کے ارکان نے نگران صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے ارکان نے کہا کہ پنجاب کی نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا جو منتخب ہوئے وہ تو دوڑ میں ہی نہیں تھے، جیتی ہوئی نشستوں پرنگراں صوبائی حکومت نے انتظامیہ کی مدد سے ہماری کامیابی کوشکست میں بدلا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے پی پی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سی ای سی میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ بلوچستان میں حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لیے آج اجلاس میں کمیٹی بھی بنائی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق پہلے دن اجلاس میں (ن) لیگ کی سربراہی میں بننے والی حکومت میں شامل نہ ہونے پر زیادہ ارکان نے رائے دی جب کہ ارکان نے پی ٹی آئی کے آزاد ارکان سے بات چیت کرنے پر بھی رائے دی۔

 

 

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ (ن) لیگ کی حکومت بنواکر خود مضبوط اپوزیشن کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!