تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
عدالت نے40 حلقوں کےانتخابی نتائج کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا
سندھ ہائیکورٹ نے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں، درخواستگزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی چالیس حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت کا درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن 22فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے، آپ کوسارا قانون معلوم ہے، اصل بات یہ کہ الیکشن کمیشن کی گڈول ہونی چاہئے۔