تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 13 فروری 2024
ہوٹلوں میں لوگوں کی آمد رفت پر نظر رکھنے والے سافٹ وئیر کی مدد سے مفرور ملزم کی گرفتاری
نعمت اللہ نامی مفرور ملزم نے لیاری میں واقع نجی ہوٹل چیک ان کیا تو اسکی اطلاع ہوٹل آئی منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے ضلع کیماڑی کے I.T کنٹرول روم میں موصول ہوئی۔
مذکورہ اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو دی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم۔ تھانہ ماڑیپور کے مقدمہ 99/22 بجرم دفعہ 379/34 ت پ میں مفرور تھا۔
ملزم کو مزید کاروائی کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔