فائر سیفٹی آئی آئی چندیگر روڈ کی دو کمرشل عمارتیں سیل

فائر سیفٹی کے مطلوبہ انتظامات نہ ہونے پر آئی آئی چندیگر روڈ کی دو کمرشل عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے لاکھانی سینٹر اور اعظم چیمبر کے خلاف کارروائی کی۔

کمشنر کراچی کے احکامات پر شہر میں کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آرام باغ کے اسسٹنٹ کمشنر نے آئی آئی چندیگر روڈ پر عمارتوں کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کے مطابق لاکھانی سینٹر اور اعظم چیمبر میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایک سات منزلہ کمرشل عمارت کو مطلوبہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔

انتظامیہ نے عمارت مالکان اور متعلقہ یونینز کو فائر سیفٹی انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے ضوابط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔

حاظم بھنگوار کے مطابق کراچی بھر میں فائر سیفٹی معائنوں کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ کمرشل عمارتوں میں فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹس اور ہنگامی انخلا کے انتظامات بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!