بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

جبری گمشدگیوں میں ملوث لوگوں کو 2 بار سزائے موت ملنی چاہئے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 12 میں سے مزید ایک بلوچ طالبعلم بازیاب ہوگیا ہے، اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں،سماعت ملتوی کی جائے۔

 

 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا سزائے موت ہونی چاہئے، ملوث لوگوں کو 2 بار سزائے موت ملنی چاہئے، ملوث لوگوں کو 2، 4 سزائے موت ملنی چاہئے، نگران وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں، نگران وزیراعظم بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!