مطلوب خواتین: بلوچستان حکومت کا 9 خواتین کے بارے میں معلومات پر انعام کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ قرار دی گئی 9 انتہائی مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام مقرر کردیا ہے۔ حکومت کے مطابق مطلوب خواتین کی نشاندہی یا گرفتاری میں مدد دینے والی اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

حکومت بلوچستان کے مطابق آٹھ مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر فی کس 10 لاکھ روپے، جبکہ عزیزاں کے بارے میں اطلاع دینے پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت سے بتایا گیا ہے۔ ان میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔

حکومت بلوچستان کے مطابق مطلوب خواتین پر صوبے میں امن و امان کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور خواتین کو مبینہ طور پر ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

حکام نے شہریوں سے مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات مقررہ رابطہ نمبرز پر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!