...

کراچی: ایسٹ زون پولیس کی کارروائیاں، گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

ایسٹ زون پولیس نے ملیر اور کورنگی میں کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گٹکا ماوا، مین پوری اور نقدی بھی برآمد کی۔

یہ کارروائیاں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر کی گئیں۔ ایس ڈی پی او جمشید ڈویژن اے ایس پی محمد عاشر کی نگرانی میں ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں دو ملزمان گرفتار

پولیس نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے سنجو ولد جگسی اور غلام شبیر ولد ایاز کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 110 پڑیاں، 850 روپے نقدی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 1372/2026 گٹکا ماوا ایکٹ 2026 کے تحت درج کرلیا۔

شاہ فیصل کالونی سے ملزم گرفتار

تھانہ شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے محمد بلال ولد محمود کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 180 پڑیاں، 440 روپے نقدی اور 70 سی سی کی ایک سیاہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

اس واقعے کا مقدمہ نمبر 530/2026 درج کرلیا گیا ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں تین ملزمان گرفتار

ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت بابر ولد نور محمد، اسد خان ولد وزیر محمد اور شاہزیب ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 385 اور مین پوری کی 45 پڑیاں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ 19 ہزار 100 روپے نقدی اور ایک سادہ موبائل فون بھی تحویل میں لیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 2271/2026 دفعہ 8(1)A گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا۔

قائد آباد سے چار ملزمان گرفتار، ایک فرار

قائد آباد میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان میں محمد ہارون، اسلام محمد سلیم، محمد حنیف امان اللہ اور امان اللہ ولد زاکر اللہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 390 پڑیاں اور فروخت کی رقم 23 ہزار 550 روپے برآمد ہوئے۔ دو سادہ موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے۔

کارروائی کے دوران اشرف نامی ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اس کے پھینکے ہوئے شاپر سے ماؤس گٹکا کی 80 پڑیاں برآمد ہوئیں۔

اس کارروائی کا مقدمہ نمبر 937/2026 دفعہ 8(1)A گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کو رعایت نہیں ملے گی، ڈی آئی جی

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ مضر صحت گٹکا ماوا اور دیگر مہلک اشیا کی خرید و فروخت غیر قانونی عمل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.