مرکزی جلوس ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بولٹن مارکیٹ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آزاد خان نے افسران کو فول پروف سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کردی

کراچی کے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہ اس مقصد کے لیے بولٹن مارکیٹ پہنچے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے انہیں جلوس کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں پولیس نفری اور دیگر انتظامات سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔

آزاد خان نے افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت کا بھی خاص خیال رکھنے پر زور دیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق افسران کو جلوس کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!