کراچی کے علاقے میٹھادر میں پانی کی فراہمی کے لیے روزانہ پانی کے ٹینکرز کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
اولڈ ٹاؤن خدمت کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فرحان میمن کی درخواست پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے یہ اقدام کیا۔ وزیر بلدیات کے فوکل پرسن عاطف بلو کی نگرانی میں یکم ربیع الاول سے گئو گلی پمپ میٹھادر پر روزانہ ٹینکرز فراہم کیے جارہے ہیں۔
اولڈ ٹاؤن خدمت کمیٹی کے مطابق گئو گلی پمپ سے پانی مساجد اور اہل علاقہ کو فراہم کیا جارہا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں پانی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
کمیٹی نے پانی کی فراہمی پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ کمیٹی نے عاطف بلو کی نگرانی میں جاری اقدامات کو بھی سراہا۔