لانڈھی پولیس: ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں لانڈھی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں لانڈھی نمبر 6، لانڈھی نمبر 2 اور اندرون روڈ، عدنان پٹی والا کے قریب کی گئیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت باسط ولد محمد بشیر، غفار احمد ولد عبدالخالق خان اور عدنان ولد مدار بخش کے نام سے کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین جبکہ دو 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین، گولیاں اور چلیدہ خول برآمد ہوئے۔

ضلع کورنگی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!