پشاور ہائیکورٹ نے این اے 11 اور پی کے 30 کے آر او کو طلب کرلیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

این اے 11 پر امیرمقام دھاندلی کے ذریعے جیت گئے،وکیل درخواستگزار

پشاور ہائیکورٹ نے شانگلہ سے این اے 11 اور پی کے 30 کے آر او کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ این اے11اور پی کے30 کے حلقوں پرمبینہ دھاندلی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی،14 فروری کو دونوں حلقوں کے آر اوکو طلب کرلیا گیا۔

وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ این اے 11 پر گنتی کی درخواست مسترد جبکہ پی کے 30 کا آر او وصول نہیں کررہا، این اے 11 پر امیرمقام اور پی کے 30 پرعباد اللہ دھاندلی کے ذریعے جیت گئے۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما امیر مقام اور عباد اللہ کے کامیابی خلاف مخالف امیدواروں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!