اتحاد ٹاؤن: لاپتہ خاتون دو ماہ کی بچی سمیت بازیاب

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ خاتون ملائکہ عمیمہ کو ان کی دو ماہ کی بچی سمیت انویسٹی گیشن پولیس نے بازیاب کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی، ساؤتھ زون کراچی مسرور احمد جتوئی کے مطابق پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بیٹی کا سراغ لگایا۔

پولیس کے مطابق ملائکہ عمیمہ اپنی دو ماہ کی بچی سمیت 21 جولائی کو اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھیں۔ واقعے کے بعد خاتون اور بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی مسرور احمد جتوئی نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے خاتون اور بچی کو تلاش کیا اور دونوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں خاتون نے بتایا کہ وہ گھریلو تنازعات کے باعث ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی تھیں۔ پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!