...

پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم 8 وکٹوں سے کامیاب

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوشل مینڈس کی نمایاں اننگز

سری لنکا کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس نے 87 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کمِنڈو مینڈس 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر بلے بازوں میں سِنیتھ جایاوردینا نے 38 رنز بنائے، جبکہ لہیرو اُڈارا صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 76 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ عرفات منہاس 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر بلے بازوں میں حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے۔ محمد عمران 6، خواجہ نافع 3 رنز بنا سکے، جبکہ معاذ صداقت اور رضا اللہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

داسُن شناکا کی 3 وکٹیں

سری لنکا کی جانب سے داسُن شناکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشان ملنگا اور نوان تھسارا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ وجایاکانت ویاس کانت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.