عمیر عارف پاکستانی نوجوان نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا

عمیر عارف نے فیصلہ کن مقابلے میں انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو 3-2 سے شکست دے کر انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا۔

انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے ہارا۔ انہوں نے دوسرے گیم میں 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑی نے تیسرے گیم میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے گیم میں لیوک میک برائیڈ نے 11-9 سے مقابلہ برابر کردیا۔

فیصلہ کن پانچویں گیم میں عمیر عارف نے دباؤ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے 11-4 سے گیم جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وہ بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!