یومِ شہداء پولیس: کراچی ویسٹ زون پولیس کا شہداء کی یادگار پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر کراچی ویسٹ زون پولیس کے افسران نے خواجہ اجمیر نگری میں قائم یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پولیس افسران نے شہدائے ویسٹ زون کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ افسران نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ شہدائے پولیس نے امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فورس شہداء کے مشن کو جذبے اور لگن کے ساتھ آگے بڑھاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!