مزدور اجرت: سندھ کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں 7.5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

مزدور اجرت میں اضافے کے حوالے سے سندھ کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں 7.5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق نئی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق غیر ہنر مند مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مند کارکنوں کی اجرتوں میں بھی مناسب اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نئی اجرتوں کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نوٹیفائیڈ صنعتی اور تجارتی اداروں پر ہوگا، تاکہ مزدوروں کے لیے مقررہ اجرتی نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اصلاحاتی اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے۔

صوبائی کابینہ نے اجلاس میں صحت، انصاف اور محنت کشوں کی فلاح سے متعلق دیگر اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!