...

فری میڈیکل کیمپ: راولاکوٹ میں پاک فوج کے دو مفت طبی کیمپ، ہزاروں شہریوں کو علاج اور ادویات فراہم

فری میڈیکل کیمپ کے تحت پاک فوج نے راولاکوٹ کے منیر چوک اور 15 چوک میں دو موبائل مفت طبی کیمپ قائم کیے، جہاں شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے مطابق ان کیمپوں کا مقصد عام شہریوں، خصوصاً دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو بروقت طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کرنا تھا۔ کیمپوں کے دوران طبی عملے نے مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں، جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 100 سے زائد افراد کا طبی معائنہ بھی کیا۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں مقامی شہریوں نے ان مفت طبی سہولیات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عوام کی بنیادی طبی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور عوامی فلاح کے لیے اپنی خدمات جاری رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.