شہید عاصم علی: وانا آپریشن میں شہید آرمی اہلکار کی کراچی میں نمازِ جنازہ، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کی تیاریاں

شہید عاصم علی کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ادا کر دی گئی۔ بلوچستان کے علاقے وانا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی۔

نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، ایس پی ملیر، ایس ایچ او قائدآباد، شہید کے اہلِ خانہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے ملکی امن و سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان برقرار رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہید عاصم علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کرنے کی تیاریاں مکمل کی گئیں، جبکہ شہریوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے جوان کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!