نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں 29 جولائی 2026 کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سروسز چیفس نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ امور، باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دفاعی تعاون سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے قومی دفاع کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
I really enjoyed reading this article. It covered the topic in a way that was easy to understand and kept my attention all the way through.Thanks for sharing such useful information. I appreciate how everything was explained without making it feel too technical.