این اے 130لاہور سے نواز شریف کی کامیابی چیلنج کر دی گئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں۔

یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

دوسری جانب لاہور سے ہی آزاد امیدوار ملک توقیرکھوکھر نے این اے 126 کے نتائج چیلنج کر دیے۔

ملک توقیر  کھوکھر نے درخواست میں آر او اور الیکشن کمیشن دیگر کو فریق بنایا ہے، ملک توقیر نے مؤقف اختیار کیا کہ سیف الموک کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، سیف الملوک کھوکھر نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، مھجے اور وکلاء کو ڈی ایس پی نے آر او آفس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

 

 

ملک توقیر کھوکھر کے مطابق میری عدم موجودگی میں رزلٹ جاری کیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!