پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے کا ہوگیا

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب 10 گرام سونا ایک ہزار روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا مل رہا ہے۔

 

 

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2045 ڈالر فی اونس ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2065 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!