...

مچھر کالونی قتل: کیماڑی پولیس نے تین روز میں اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، مقتول کی اہلیہ سمیت دو ملزمان گرفتار

مچھر کالونی قتل کیس میں کیماڑی پولیس نے تین روز کے اندر اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور ایک مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 25 جولائی 2026 کو مچھر کالونی کے نالا اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزم نے نزیر احمد ولد نصیب اللہ کو سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر مقدمہ نمبر 337/26 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302 اور 34 کے تحت درج کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے تکنیکی شواہد اور مؤثر تفتیش کی مدد سے دو روز کے اندر قتل میں مبینہ طور پر ملوث عابد اللہ ولد اختر محمد اور مقتول کی اہلیہ آمنہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران عابد اللہ نے بتایا کہ وہ مقتول کے ساتھ ایک نجی ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا اور اسی وجہ سے اس کا مقتول کے گھر آنا جانا تھا۔

کیماڑی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عابد اللہ اور مقتول کی اہلیہ آمنہ کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات تھے، اور دونوں نے مل کر نزیر احمد کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اسے عملی جامہ پہنایا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم اور ملزمہ کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.