ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس: جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی تعمیرات اور افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں

سینٹرل پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں۔

عزیز آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن

تھانہ عزیز آباد پولیس نے بلاک 2 میں واقع رہائشی پلاٹ R-883 پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔

پولیس نے طارق حسین، فرحان اور راول کے خلاف مقدمہ نمبر 436/2026 درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ٹریفک حادثہ: سپر ہائی وے پر بے قابو ٹرک کی ٹکر سے چچا بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

بلال کالونی میں دو ملزمان گرفتار

تھانہ بلال کالونی پولیس نے پہلی کارروائی میں ملزم شہریار کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، دو زندہ گولیاں، ایک موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

پولیس نے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم لیاقت کو گرفتار کیا۔

اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل تھانہ سرجانی کے مقدمے میں مطلوب تھی۔

شریف آباد میں دو افغان باشندے گرفتار

تھانہ شریف آباد پولیس نے دو غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کی شناخت جانانہ اور رفیع اللہ کے نام سے ہوئی۔

قانونی کارروائی کے بعد دونوں کو مزید کارروائی کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، سائٹ ایریا (الامین ہاؤس) منتقل کر دیا گیا۔

لیاقت آباد میں قمار بازی کے خلاف کارروائی

تھانہ لیاقت آباد پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عقیل عرف لاتھی کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے پانچ جوا پرچیاں اور 1,200 روپے نقد برآمد ہوئے۔

پولیس نے گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس: جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی تعمیرات اور افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!