ٹرمپ شام اور لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا پر امریکی صدر کا نیتن یاہو پر دباؤ

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں اس معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی مسلسل موجودگی خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی کم کرے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو داخلی سیاسی دباؤ اور آئندہ انتخابات کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے وہ بڑے پیمانے پر فوجی انخلا کے فیصلے سے گریز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لبنان سے متعلق معاہدہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔ اس صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ ان کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث ان علاقوں سے فوری انخلا ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!