افغان باشندے کے خلاف جاری کارروائی کے دوران قائدآباد پولیس نے 18 غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی افسرانِ بالا کی ہدایات پر کی گئی۔ ایس ایچ او قائدآباد نے ہیڈ محرر اور انٹیلی جنس اسٹاف کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی۔
حکام نے بتایا کہ تمام افراد تھانہ قائدآباد کی حدود میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
پولیس نے انہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحویل میں لیا۔
بعد ازاں تمام زیرِ حراست افراد کو پولیس کی نگرانی میں غنی چورنگی کے جی سی ٹی افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متعلقہ ادارے اب ان افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی کریں گے۔