آپریشن شعبان: بلوچستان میں کارروائی کے دوران مزید 3 خارجی ہلاک، مجموعی تعداد 67 ہوگئی

آپریشن شعبان کے تحت پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل جاری ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن کر رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں مزید تین خارجی مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 105 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!