منشیات فروشی کے خلاف ضلع کیماڑی کی تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے دو ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت مفصل عرف بشنا اور پیر محمد عرف سیف اللہ کے نام سے کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 24 گرام آئس برآمد ہوئی۔
کیماڑی پولیس کے مطابق مفصل عرف بشنا مختلف مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کے خلاف منشیات فروشی، سرکاری اہلکاروں پر حملے اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
پیر محمد عرف سیف اللہ کے خلاف بھی منشیات سے متعلق ایک مقدمہ پہلے سے درج ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 317/26 درج کر لیا ہے۔ تفتیش جاری ہے اور پولیس مزید شواہد جمع کر رہی ہے۔