...

پولیس تربیت: کراچی پولیس نے جدید تفتیشی صلاحیتوں کے لیے ٹریننگ ایڈوائزری بورڈ قائم کر دیا

کراچی: پولیس تربیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے پولیس اسکول آف انویسٹی گیشن گارڈن کراچی میں ٹریننگ ایڈوائزری بورڈ (TAB) کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کراچی احمد نواز چیمہ نے کی۔ اجلاس میں پولیس اہلکاروں کی تربیت، تفتیشی صلاحیتوں میں اضافے اور جدید پولیسنگ کے فروغ سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیلڈ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ نیڈز اسیسمنٹ (TNA) تیار کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نئے تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے اور موجودہ نصاب کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے کر اس میں بہتری لائی جائے گی۔

ٹریننگ ایڈوائزری بورڈ نے سرکاری، نجی اداروں، جامعات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ پولیس تربیت کے معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کراچی احمد نواز چیمہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.