کراچی پولیس: بہادر افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ تقسیم

کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے جرائم کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق تقریب میں یکم جولائی کو ہونے والے پولیس مقابلے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل کی شاہین فورس نے دو مبینہ خطرناک اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا تھا۔

تقریب میں ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا انسپکٹر ذاہد اور کارروائی میں حصہ لینے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کراچی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس افسران اور جوان فورس کا سرمایہ ہیں، ان کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی پولیس کے مورال کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!