گٹکا ماوا: موچکو پولیس کی کارروائی، 20 من سے زائد چھالیہ اور ماوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کے خلاف کراچی کے ضلع کیماڑی میں تھانہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 من سے زائد چھالیہ اور مضرِ صحت ماوا کراچی منتقل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔

کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو کی نگرانی میں چوکی انچارج موچکو اور پولیس ٹیم نے کی۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ریوو ڈالا گاڑی کو قبضے میں لے لیا، جس سے 75 بورے چھالیہ اور پانچ بورے گٹکا ماوا برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مضرِ صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ کو حب سے کچے راستوں کے ذریعے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ڈرائیور عبداللہ گوٹھ کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 445/26 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!